ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش :آبشار میں پھنسے 45افراد کو بچایا گیا، 10گھنٹے چلا راحت اور بچاو کا کام

مدھیہ پردیش :آبشار میں پھنسے 45افراد کو بچایا گیا، 10گھنٹے چلا راحت اور بچاو کا کام

Fri, 17 Aug 2018 00:47:06    S.O. News Service

شیوپوری ،16؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے سلطان گڑھ آبشار میں پھنسے ہوئے تقریبا 45 افراد کو گاؤں کے تین نوجوانوں کی سوجھ بوجھ اورسکیورٹی امداد سے دیر رات محفوظ نکال لیا گیا۔ کل دوپہر ہونے والے اس حادثہ کے بعد سے وہاں امدادی کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ موہنا کے رہنے والے تین نوجوانوں کلو باتھم، رام سیوک پرجاپتی اور نشاط خان نے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کا خصوصی تعاون کیا۔ ان تینوں نوجوانوں کو اس علاقے کی اچھی معلومات تھی۔سبھی کے تعاون سے رات کے اندھیرے میں رسی اور دیگر آلات کی مدد سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دریا کے درمیان میں پھنسے ہوئے تقریبا 45 سیاحوں کو محفوظ نکال لیا گیا۔

اسی درمیان پولیس ذرائع نے بتایا کہ آبشار میں بہنے والے بہت سے لوگوں کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے، ابھی ان کی تلاش جاری ہے۔ شیوپوری کے سیکشن افسر پولیس سریش چندر دوہرے نے بتایا کہ شیوپوری اور گوالیار کے سرحدی علاقے میں واقع سلطان ن گڑھ آبشار پر پکنک منانے آئے تقریبا 12 افراد اچانک دریا میں پانی بڑھنے سے 100 فٹ اونچائی سے نیچے گر گئے جبکہ تقریبا 30 افراد ایک چٹان پر پھنس گئے تھے۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسران لوگوں کو محفوظ نکال رہے ہیں۔

وہیں موقع پر موجود دیگر سیاحوں کی طرف سے بھی آبشار میں بہنے والوں کی تعداد 12 بتائی جا رہی ہے۔زیادہ تر لوگ گوالیار کے بتائے جا رہے ہیں۔مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور ریاست کی کھیل اور نوجوان بہبود کی وزیر یشودھرا راجے سندھیا، گوالیار رینج کے آئی جی انشومن یادو، سیکشن کمشنر بی ایم شرما سمیت دونوں اضلاع کے سینئر افسر جائے وقوعہ پر موجود رہے۔


Share: